چنڈی گڑھ ، 2 ؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستانی ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی ایس وی سنیل کے دو گولوں کی مدد سے موجودہ چمپئن جے پی پنجاب واریرس نے ہاکی انڈیا لیگ کے پانچویں سیزن میں سابق چمپئن رانچی ریج کو 7-0سے شکست دی۔سنیل نے اپنی ٹیم کے لئے 26 ویں اور 34 ویں منٹ میں دو شاندار فیلڈ گول کر جیت کی بنیاد رکھی۔سنیل کے علاوہ منک وان ڈیر ورڈن نے ایک 25 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر سے گول کیا۔ 43 ویں منٹ میں جیک ویٹن نے ایک اور گول کر ٹیم کی جیت طے کر دی اور رانچی کی واپسی کی توقعات کو تقریبا ختم کر دیا۔پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے پرسکون کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن دوسرے کوارٹر سے پنجاب نے جو دباؤ بنایا اس رانچی پورے میچ میں نکل نہیں سکی۔رانچی کو اس کوارٹر میں دو پنالٹی کارنر ملے لیکن وہ ان دونوں کو اپنے حق میں موڑنے میں ناکام رہی۔پنجاب کو بھی دو پنالٹی کارنر ملے جس سے دوسرے کو ورڈن نے گول میں تبدیل کر ٹیم کا کھاتہ کھول دیا۔ پنجاب نے فورا ہی اسکور 3۔0 کر دیا. وینٹن نے گیند سنیل کو پاس کی جنہوں نے 25 یارڈ دوڑتے ہوئے گیند کو گول پوسٹ میں ڈال شاندار فیلڈ گول کا نمونہ پیش کیا۔
دوسرے ہاف کے بعد پنجاب کی ٹیم نے جارحیت اور بڑھا دی۔ 34 ویں منٹ میں سنیل نے اپنا دوسرا فیلڈ گول داغا۔ انہوں نے سردار سنگھ کے بیک ہینڈ کرکے اس شاٹ کو گول پوسٹ کی سمت دکھائی۔رانچی کی مشکلیں یہیں کم نہیں ہوئی۔ 43 ویں منٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی وینٹن نے دائیں طرف سے ستبیر سنگھ کے پاس کو گول پوسٹ میں ڈال اسکور 7۔0 کر دیا، بڑے فرق سے پیچھے چل رہی رانچی کو اس کے بعد دو پنالٹی کارنر ملے لیکن ایشلے جیکسن پنجاب کے گول کیپر ٹرسٹنن لیموس کو چھکا نہیں سکے۔اس جیت کے بعد پنجاب کی ٹیم چھ ٹیموں کی پوائنٹ میں پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔ اس کے پانچ پوائنٹس ہیں، رانچی کی ٹیم پانچ میچوں سے 10 پوائنٹس لے کر تیسرے نمبر پر ہے۔